Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خواجہ فخرالدین ابوالخیر

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

خواجہ فخرالدین ابوالخیر

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

MORE BYڈاکٹر ظہورالحسن شارب

    دلچسپ معلومات

    خم خانۂ تصوف۔ باب 5

    خواجہ فخرالدین ابوالخیر شاہ زمین و زمن ہیں۔

    خاندانی حالات : والد ماجد کی طرف سے آپ حضرت امام حسین کی اولاد میں سے ہیں، پس آپ حسینی ہیں۔

    والد ماجد : خواجۂ خواجگان خواجہ معین الدین حسن چشتی کے آپ بڑے صاحب زادے ہیں۔

    والدہ ماجدہ : آپ بی بی امۃ اللہ کے بطن سے پیدا ہوئے۔

    پیدائش : آپ کی ولادت باسعادت 591ھ میں ہوئی۔

    بھائی : آپ کے دو بھائی تھے، ایک حقیقی اور دوسرے سوتیلے، حقیقی بھائی کا نام خواجہ حسام الدین ابوصالح ہے، خواجہ ضیاؤالدین ابوسعید آپ کے سوتیلے بھائی ہیں۔

    بہن : بی بی حافظہ جمال آپ کی حقیقی بہن ہیں۔

    تعلیم و تربیت : آپ نے اپنے والد ماجد کے سایۂ عاطفت میں تعلیم و تربیت پائی۔

    ذریعۂ معاش : آپ موضع مانڈل میں کاشت کرتے تھے، ایک مرتبہ حاکمِ وقت نے کچھ مزاحمت کرنا چاہی، آپ نے اپنے والد ماجد خواجہ معین الدین چشتی سے عرض کیا، خواجہ غریب نواز ایک کسان کی سفارش کے لئے دہلی تشریف لے جارہے تھے، خواجہ غریب نواز کے دہلی پہنچنے پر موضع ماندن (مانڈل) کی معافی کا فرمان آپ (خواجہ فخرالدین) کے حق میں مل گیا۔

    وفات : آپ 5 شعبان 661ھ کو رحمتِ حق میں پیوست ہوئے، بوقت وفات آپ کی عمر ستر سال کی تھی، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ کا وصال خواجہ غریب نواز کی وفات کے بیس سال بعد ہوا، مزارِ پُر انوار سردار میں فیوض و برکات کا سرچشمہ ہے، آپ کا عرس مبارک بڑے تزک و احتشام سے ہر سال ہوتا ہے۔

    سیرت : آپ صاحبِ نسبت اور صاحبِ عظمت بزرگ ہیں، علومِ ظاہری و باطنی اور کمالاتِ صوری و معنوی سے آراستہ تھے، آپ دنیا سے بے نیاز تھے، عشقِ الٰہی میں سرشار تھے۔

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے