Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

چلو چڑھانے چلیں سکھی ری کسی کے روحِ رواں کی چادر

امیر بخش صابری

چلو چڑھانے چلیں سکھی ری کسی کے روحِ رواں کی چادر

امیر بخش صابری

MORE BYامیر بخش صابری

    چلو چڑھانے چلیں سکھی ری کسی کے روحِ رواں کی چادر

    ادب سے قدسی کھڑے ہیں جس جا یہ ہے اسی آستاں کی چادر

    جو مانگو حق سے دلا رہی ہے، جہاں کی بگڑی بنا رہی ہے

    تمام عالم پہ چھا رہی ہے، یہ اُن کے فیض رساں کی چادر

    مچی ہے چادر کی دھوم ایسی، تمام دنیا پکار اٹھی

    سجی ہے ایسی بنی ہے ایسی، عرب کے اس مہرباں کی چادر

    بھرا ہے سوز و گداز اس میں، ہے لطف و بندہ نواز اس میں

    ہے میری دنیا کا راز اس میں، یہ ہے میرے رازداں کی چادر

    شرابِ وحدت چھلک رہی ہے، جو جام خالی ہیں ابھر رہی ہے

    کہ بن پیے مست کر رہی ہے، یہ میرے پیر مغاں کی چادر

    بھلا یہ پایہ ہے کس نے پایا کہ جھوم کر عرشیوں نے گایا

    خدا کے لطف و کرم کا سایا، ہے صابری آستاں کی چادر

    سب مست مستی میں جھومتے ہیں، ارد گرد روضے کے گھومتے ہیں

    لگا کے آنکھوں سے چومتے ہیں، مکینِ کون و مکان کی چادر

    مرادیں پاتے ہیں پانے والے، ادب سے سر کو جھکانے والے

    تو بھی منالے مانے والے، یہ ہے تیرے امتحاں کی چادر

    پکڑ لے دامن مچل جا ایسا، تو آرزووں کا بھر لے کاسہ

    امیرِؔ صابر پیا کا صدقہ، ہے رحمتِ دو جہاں کی چادر

    مأخذ :
    • کتاب : کلام امیر صابری (Pg. 39)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے