نور_نظر_احمدؐ_مختار کی چادر
نور نظر احمدؐ مختار کی چادر
بخت جگر حیدر کرار کی چادر
ہیں وجد میں حلقہ کئے اقطاب زمانہ
اور سر پہ ہے سر حلقۂ ابرار کی چادر
قدسی اسے کیوں کر نہ رکھیں اپنے پروں پر
ہے پنجتن پاک کے دل دار کی چادر
سرکار نوازیں تو نوازش ہے کرم ہے
ہم لائے ہیں سرکار میں سرکار کی چادر
جب جب در وارث پہ رسائی ہوئی بیدمؔ
گلہائے سخن گوندھ کے تیار کی چادر
- کتاب : دیوان بیدم شاہ وارثی (Pg. 105 E-105)
- Author : بیدم شاہ وارثی
- مطبع : ہندوستانی بک ڈپو (1935)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.