حقیقت_نما نور_پیکر کی چادر
حقیقت نما نور پیکر کی چادر
ہے مہر علی مہر انور کی چادر
یہ چادر ہے محبوب داور کی چادر
ہے نور نگاہ پیمبر کی چادر
بجھا لو چلو تشنگی آج پیاسو
ہے قسام تسنیم و کوثر کی چادر
بنایا ہے خود دست قدرت نے اس کو
ہے غوث جلی عبد قادر کی چادر
حقیقت طریقت سبھی جس میں گم ہیں
ہے اس معرفت کے سمندر کی چادر
زمانے سے شانیں نرالی ہیں اس کی
یہ چادر ہے آل پیمبر کی چادر
اسی سے ہیں وابستہ سب کی امیدیں
چھپائے گی ہم سب کو حیدر کی چادر
نصیرؔ ان سے رکھتا ہے امید اتنی
سنیں گے وہ اپنے سخنور کی چادر
- کتاب : کلیات نصیرؔ گیلانی (Pg. 1193)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.