Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

غلاف_عرش ہے یہ ظل_رحمانی کی چادر ہے

شکیل بدایونی

غلاف_عرش ہے یہ ظل_رحمانی کی چادر ہے

شکیل بدایونی

MORE BYشکیل بدایونی

    غلاف عرش ہے یہ ظل رحمانی کی چادر ہے

    اٹھا لو سر پہ یہ محبوب سبحانی کی چادر ہے

    جلوس قادری لے کر چلا ہے قادری تحفہ

    یہ چادر غوث اعظم شاہ جیلانی کی چادر ہے

    ہے نسبت حضرت سالم میاں کو غوث اعظم سے

    قدیر و مقتدر کے فیض روحانی کی چادر ہے

    ہے باب الشیخ کا دیوان خانہ خلد سے بڑھ کر

    رواں بغداد میں اک قطب ربانی کی چادر ہے

    مجھے بھی یاد فرما ہی لیا ہے غوث اعظم نے

    جہاں میں ہوں وہاں محبوب سبحانی کی چادر ہے

    وہیں عبدالرحیم و افتخار اشفاق و ناصر ہیں

    خدا رکھے سبھی کے جوش ایمانی کی چادر ہے

    شکیلؔ اپنے مقدر پر مجھے خود رشک آتا ہے

    نظر روضے پہ سر پر شاہ جیلانی کی چادر ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے