تری چادر محمدؐ مصطفیٰ کے در سے آئی ہے
تری چادر محمدؐ مصطفیٰ کے در سے آئی ہے
یہ چادر حضرت صدیق نے سر پر اٹھائی ہے
عمر فاروق عثمان غنی شیر خدا سب نے
محبت سے یہ چادر اپنی آنکھوں سے لگائی ہے
جناب حضرت حسنین و زہرا نے اسے اوڑھا
یہ وہ چادر ہے جو ناموس آل مصطفائی ہے
یہ قطب الدیں فریدالدیں نظام الدیں نے چادر
مزار خواجۂ مہر علی شاہ پر چڑھائی ہے
یہ وہ چادر ہے اس کی شان و شوکت کیا بتاؤں میں
عیاں اس سے معین الدیں کی شان دلربائی ہے
تو وہ سلطان اعلٰی شان ہے اے سید والا
کہ بڑھ کر سلطنت سے آپ کے در کی گدائی ہے
نصیرؔ اس کو فرشتے دیکھ کر حیرت سے کہتے ہیں
کہ یہ چادر مبارک دست قدرت نے بنائی ہے
- کتاب : کلیات نصیرؔ گیلانی (Pg. 1191)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.