یہ چادر رسولؐ_خدا کی ہے چادر
یہ چادر رسولؐ خدا کی ہے چادر
یہ فضل و کرم کی عطا کی ہے چادر
یہ مولا علی کی ولا کی ہے چادر
یہ دو جگ کے مشکل کشا کی ہے چادر
اسے سیدہ فاطمہ نے بھی اوڑھا
حقیقت میں نور خدا کی ہے چادر
حسین ابن حیدر کے خوں میں رنگی ہے
مصیبت کے کرب و بلا کی ہے چادر
غلاموں کے دکھ درد سب ڈھانپ لے گی
یہ سرکار غوث الورا کی ہے چادر
اٹھو چشتیوں اس کو سر پر اٹھاؤ
یہ خواجہ معیں کی رضا کی ہے چادر
مرے سر پہ صابر کا سایہ رہے گا
جو سر پر مرے پیشوا کی ہے چادر
مرا نظم ہستی نہ بکھرا نہ بکھرے
کہ سر پہ نظام الہدا کی ہے چادر
یہی دامن پنجتن ہے یہی تو
مرے وارث دوسرا کی ہے چادر
نہاں اس میں جلوے ہیں کونین کے سب
مرے بیدمؔ خوش ادا کی ہے چادر
یہ چادر کی چادر ہے حیرتؔ کی حیرت
کہ اس نور حیرت نما کی ہے چادر
- کتاب : نقش حیرتؔ عکس حیرتؔ (Pg. 156)
- Author : حیرت شاہ وارثی
- مطبع : حضرت عنبر شاہ وارثی پبلیشنز، لاہور، پاکستان (2006)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.