Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دیوان اسد اللہ

اسد اللہ شاہ

دیوان اسد اللہ

اسد اللہ شاہ

MORE BYاسد اللہ شاہ

    نا سوت پیو کا ہے عجب تو سمج اس کوں نیرس

    الجھاوے سے اس کے سلجھ جب کہہ نیرس ہے کیا سرس

    یہاں ہی بیان سن مختصر او اسم حق پر ہوش دھر

    لے بوج اس کوں روز تو مت یہاں اٹک یک سو برس

    جاگر سے پیدا فام کرو

    جد عدو کو اپنے لام کرو

    جب ہر ہر گھر کو رام کرو

    وے کام کرو یہ کام کرو

    دل دیول میں وشرام کرو

    ہر نام پیا دن شام کرو

    جس دل کوں کہتے سات صفت

    او سات صفت کا کر تو برت

    او اے حرص حقا کی دیک صورت

    او ہی صورت میں ہے ہر کی گت

    دل دیول میں وشرام کرو

    ہر نام پیا دن شام کرو

    جگ دھندھے میں گھر دھندا ہے

    او پایا سو سچ بندا ہے

    کل شے میں دستا چندا ہے

    او پایہ نین سو کندا ہے

    دل دیول میں وشرام کرو

    ہر نام پیا دن شام کرو

    کرئی مسجد کرئی او ہے دیول

    کرئی پیچھے سب کے کرئی اول

    کرئی مار ہوا ہے کرئی نیول

    کرئی پیاسا بھوکا کرئی ہے جل

    دل دیول میں وشرام کرو

    ہر نام پیا دن شام کرو

    کرئی صور ہوا ہے کرئی چندر

    کرئی جنتر کرئی او ہے منتر

    کرئی گھر کے باہر کرئی اندر

    کرئی نار ہوا ہے کرئی سندر

    دل دیول میں وشرام کرو

    ہر نام پیا شام کرو

    تو عاشق کامل کو کہیں دیک کمالے

    نہ اس نے کرے گا تیرے سے حیلے حوالے

    تیر جگ کا او یک پل میں بتاوے گا اجالے

    اے نفس کو اپنے میں میاں تو نے سنبھالے

    تد آئی ہے محبوب دسے گا او بنا لے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے