سوال طالب
گرو جی او سکچھم کا کچھ بھید پاؤں
تمارے چرن کے تو بلیہار جاؤں
میں استوت تمارا تو کاں لگ سراؤں
دیاونت داتا تمہارا ہے ناؤں
میرے پنڈ کا سب بتا دیو ٹھاو
جواب
جو لکھنے سوں نقطہ بھار آیا
او ہی سکچھم ارد ماتر کلایا
توں میں پنڈ میں یوں کے ماتا میں جایا
وہاں سو یہاں سکچھم نام پایا
ہوا جما پنچ بھئی کا سارا مایا
اہنکار کا ہنک چو پھیر مایا
پرشن
گرو جی مول آدھار کا بھید بولو
میرے پنڈ کے وستار کا بھید بولو
او شے ہور پرستار کا بھید بولو
بھئے انہد کی ہنکار کا بھید بولو
جواب
گدستھان او دھارا چکر چتردل
رکت ورنہ ہور دیو کا بل
او ہے سدھی میرا فضل
یہی جی لو سکل سوال اس استھل
ہے آدھار چکر بند چار انگل
سو استدا ہے کمل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.