جو کوئی اس کوں پاوے تو صاحب کمال
اسی کوں ہے ہر دم پیا کا وصال
سرج کر الّا اللہ کے کچھ تو بول
اپس پیر کامل کر اصرار کھول
پچانو وہ کیا ہے مگتاپنا
جو کوئی دیکھتا سو اسے دیکھنا
اوہی دیکھنے کی ہے صورت سیا
گز سب جگت کا اسی سے ہوا
سیاہی او کیا ہے تو کر لے قیاس
جسے تج او صورت وسے آس پاس
او صورت بمعنے منور عزیز
علم ہی تو کر لے او کرئی تمیز
علم جس کوں کہتے سو کالا اہے
اسی کا جگت پر اجالا اہے
سرجنا سمجھنا سیاہی کوں مشکل ہے جان
اسے احدیت ہم کہتے پچھان
نہیں تھی علم کو وہاں کچھ تمیز
او اجمالے وحدت میں پایا عزیز
کیا وحدیت میں تفصیل جب
ہے ساتوں وجودوں سے رب
او ساتوں وجودوں کو جانوں ضرور
اسی سوں وسی کا جو کل کا ظہور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.