Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کتاب: تعارف

"پیراہن یوسفی" اردو زبان میں ’مثنوی معنوی‘ کا مکمل منظوم ترجمہ ہے۔ جس کے مولف محمد یوسف علی شاہ بن محمد جلال الدین خان ملقب بہ بانکی میاں چشتی نظامی زنبیل شاہی گلشن آبادی ہیں، مترجم نے 1193 ہجری مطابق 1779 میں اپنے پیرومرشدعبدالرحیم شاہ درویش شاہجہان آبادی کی ایما پر پایۂ تکمیل کو پہنچایا۔ یہ ترجمہ شاہ عبدالرحیم شاہ درویش شاہجہانپوری کے لفظی ترجمہ سے استفادہ کے بعد انجام دیا گیا ہے۔ یہ ترجمہ چھ جلدوں میں ہے جو متن کے ساتھ شائع ہوئی ہیں۔ اس میں متن اور منظوم ترجمہ ایک ساتھ چلتا ہے۔ ترجمہ پر قدامت کا رنگ غالب ہے اس کے باوجودسلیس، رواں اور قابل فہم ہے۔ اس ترجمہ کو منشی نول کشور نے شائع کیا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے