لے چلیں آج سکھی خواجہ کے در پر گاگر
لے چلیں آج سکھی خواجہ کے در پر گاگر
ایک کو سر پہ رکھی ایک کمر پر گاگر
با خشوع اور خضوع اب محبت سے بھروں
شوق وحدت میں چلوں سر پہ اٹھا کر گاگر
قند اخلاص گھلی کیوڑۂ عجز پڑا
ایک سے ایک بنی بہتر و برتر گاگر
آتش عشق سے جب ہے یہ مرا دل روشن
جام جم سے نہ ہو کیوں اپنی فزوں تر گاگر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.