Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تھک گئیں آنکھیں تک تک راہ

الطاف مشہدی

تھک گئیں آنکھیں تک تک راہ

الطاف مشہدی

MORE BYالطاف مشہدی

    پی کو دیکھے سال ہوا ہے

    رو رو کر یہ حال ہوا ہے

    پھانس جگر میں لب پر آہ

    تھک گئیں آنکھیں تک تک راہ

    ساون آیا بادل برسے

    آنے والے آئے سفر سے

    ساجن ناہیں بھولے راہ

    تھک گئیں آنکھیں تک تک راہ

    آج سکھی گرپریتم آئیں

    ہم سب میں ایک چیز لٹائیں

    نام ہے جس کا من کی چاہ

    تھک گئیں آنکھیں تک تک راہ

    پگلی ! پریتم آجائیں گے

    سچ مچ کہتی ہوں آئیں گے

    جھوٹی مجھ کو سمجھا؟ واہ

    تھک گئیں آنکھیں تک تک راہ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے