Font by Mehr Nastaliq Web

رنگ دو رنگ دو چندریا ہماری

حلم آغائی ابوالعلائی

رنگ دو رنگ دو چندریا ہماری

حلم آغائی ابوالعلائی

MORE BYحلم آغائی ابوالعلائی

    رنگ دو رنگ دو چندریا ہماری

    دیکھو حالت سانوریا ہماری

    سب عمر اپنی ہم نے تو یوں ہی تباہ کی

    اب سر پہ لے کے جاتے ہیں گٹھریا گناہ کی

    ہائے بیتی عمریا ہماری

    محتاج ہیں غریب ہیں بیکس ہیں اے حضور

    کب تک رہیں ہم آپ کے قدموں سے دور دور

    کبھی لیجو کھبریا ہماری

    جس ڈھنگ سے ہو یار سے ملنا ہی خوب ہے

    اس غم کدے میں رہنے سے چلنا ہے خوب ہے

    چھانڈو چھانڈو ڈگریا ہماری

    امید دل زار کی بر آئے خدایا

    تنہائی میں وہ بت کہیں مل جائے خدایا

    آؤ آؤ نگریا ہماری

    اے حلمؔ مجھ کو لوگ سمجھتے ہیں اور کچھ

    صورت میں اور کچھ ہوں پہ معنی میں اور کچھ

    کون جانے کھدریا ہماری

    مأخذ :
    • کتاب : پیت کی ریت (Pg. 81)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے