اللہ یہ ادا کیسی ہے ان حسینوں میں
اللہ یہ ادا کیسی ہے ان حسینوں میں
آہیں بھر بھر کے التجا کر کے
ہم نے دیکھا ہے یہ ہیں پتھر کر کے
روٹھیں پل میں نہ مانے مہینوں میں
اللہ یہ ادا کیسی ہے ان حسینوں میں
چاہیں بھی ہم تو ان کو ظالم کہا نا جائے
شکوہ ہے ان سے دل کو کہ جن کو دیکھے سے پیار آئے
چمک آنکھوں میں ہے ستاروں کی
چھاؤں مکھڑے پہ ہے بہاروں کی
بس دل ہی نہیں ان کے سینوں میں
اللہ یہ ادا کیسی ہے ان حسینوں میں
چاہت میں چیز کیا ہے یہ رنگ یہ جوانی
ان پر لٹانے والے لٹائے بیٹھے ہیں زندگانی
چاہے راضی یہ رہیں پھر بھی
ساری محفل میں وہ تو ہے پھر بھی
خوب صورت ہزاروں حسینوں میں
اللہ یہ ادا کیسی ہے ان حسینوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.