Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

طیبہ کے رنگیلے بانکے میاں موہے چاند سا مکھ دکھلا جانا

میر اعظم علی شائق

طیبہ کے رنگیلے بانکے میاں موہے چاند سا مکھ دکھلا جانا

میر اعظم علی شائق

MORE BYمیر اعظم علی شائق

    طیبہ کے رنگیلے بانکے میاں موہے چاند سا مکھ دکھلا جانا

    میں برہا دیوانی ترپت ہوں ذرا آجانا ذرا آجانا

    اے بادِ صبا چوں مدینہ روی پہنچا دے وہاں عرضی یہ میری

    تورے چرنوں سے کب تک دور رہوں اپنے پر نہ کر بلوا جانا

    دکھ درد کے مارے ترپت ہوں مانت نہیں دل فرقت میں ترے

    اے کملی والے سائیں مرے روٹھے کو ذرا سمجھا جانا

    سب بھول گیا کچھ یاد نہیں آنے کی وہاں کچھ آس نہیں

    اب پیو کی ڈگریا ملتی نہیں موری بیاں پکڑ کے بتا جانا

    محبوب خدا ہو شان خدا ہے وصف ترا لولاک لما

    اللہ کی قسم مولا کی قسم جس نے تمہیں ہے جانا جانا

    تم اپنے کئے کی لاج رکھو محشر میں مجھے رسوا نہ کرو

    گو لاکھ برا ہوں باطن میں ہر ایک نے مجھے اچھا جانا

    موری ناؤ پرانی جھانجریا ندیا گہری طوفان بپا

    تم اپنے دیا سے صل علیٰ نیا میری پار لگا جانا

    ہر گھٹ میں ہے تو را رنگ رچو ظاہر میں مدینہ میں ہے بسو

    ترے حسن کا صدقہ سا میں میرے وہ روپ ہمیں ہی دکھا جانا

    بے کس بے بس خادم تیرا عاصی خاطی نادم تیرا

    حسنین کا صدقہ شایقؔ پر کرپا کی نجریا فرما جانا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے