چلی سکھی پنیا بھرن کو چلی
چلی سکھی پنیا بھرن کو چلی
سر پہ گاگریا نینوں میں سانوریا چلی سکھی
صبح کا وقت ہے ساون کی گھٹا چھائی ہے
نو بہاروں کی گھڑی بن کے دلہن آئی ہے
اپنے گاگر میں تیرے پیار کا جل بھر لوں گی
آدھے گھنٹے کا سفر ہے یہ سفر کر لوں گی
زیور حسن سے آراستہ ہے صورت میری
دل کے ارمانوں کو رہتی ہے ضرورت تیری
رقص کرتی ہوئی پیغام نظارہ لے کر
تیرے دیدار کا پنگھٹ پر سہارا لے کر
چلی سکھی پنیا بھرن کو چلی
سر پہ گاگریا نینوں میں سانوریا چلی سکھی
چل کے پنگھٹ پہ الگ پیار کی دو بات کروں
جل بھرن ہی کے بہانے سے ملاقات کروں
چھیڑ خانی نا کرو ناز نویلی ہوں میں
سہیلیو سہیلیو جانے بھی دو رستہ چھوڑو
چھوڑو چھوڑو میرے ململ کا دوپٹہ چھوڑو
زلف سلجھی ہوئی ہونٹوں پہ تبسم کی جھلک
پیار کا ہار گلے پاؤں میں پائل کی جھنک
چلی سکھی پنیا بھرن کو چلی
سر پہ گاگریا نینوں میں سانوریا چلی سکھی
لب جمنا پہ محبت کے گیت گاؤں گی
اپنے جذبات سے بالم کو کھینچ لاؤں گی
نظر نظر سے ملے گی تو مسکراؤں گی
اجڑ چکی ہے جو دنیا اسے بساؤں گی
دیا امید کا گھر آکے میں جلاؤں گی
قدم قدم پہ محبت کے پھول اڑاؤں گی
اسی سبب سے سولہ سنگار کرتی ہوں
بات کہنے کی نہیں ان سے پیار کرتی ہوں
چلی سکھی پنیا بھرن کو چلی
سر پہ گاگریا نینوں میں سانوریا چلی سکھی
میرے قرار کو بالم کے پیار نے لوٹا
سکون چھین لیا انتظار نے لوٹا
میں ایک ڈول نا کھینچوں گی ان کے آنے تک
نا گھر کو لوٹ کے جاؤں گی ان کے آنے تک
قدم قدم پہ چلوں گی وہ چال مستانی
زمانہ دیکھ کے بولے چلی وہ دیوانی
اٹھا اٹھا کے نظر آہ دیکھتے ہوں گے
میں جا رہی ہوں مری راه دیکھتے ہوں گے
بلا سے جان پڑے دور دور جاؤں گی
مجھے تو جان ہے نازاںؔ ضرور جاؤں گی
چلی سکھی پنیا بھرن کو چلی
سر پہ گاگریا نینوں میں سانوریا چلی سکھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.