رت البیلی رات اکیلی دل کی پہیلی جان لو
رت البیلی رات اکیلی دل کی پہیلی جان لو
تم بات کسی کی مان لو
رمق جھمک ہنسے رات چاندنی دل میں مچے مرے ہلچل
چھلک گئے مرے نین خوشی سے ڈھلک گیا مرا آنچل
ایسے میں دل کیا کہتا ہے نظروں سے پہچان لو
تم بات کسی کی مان لو
پورب کی مخمور ہوا مری زلفوں کو جب چومے
انگ انگ مرا لے انگڑائی بنا پئے دل جھومے
اس مستی کا نام ہے کیا تم جان سکو تو جان لو
تم بات کسی کی مان لو
نیند بھری آنکھیوں میں جاگے لال گلابی ڈورے
چمک چمک سو گئے ستارے لے لے کر ہلکورے
ہم تم آج نہ سوئیں گے تم اپنے دل میں ٹھان لو
تم بات کسی کی مان لو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.