تیری محفل میں قسمت آزما کر ہم بھی دیکھیں_گے
تیری محفل میں قسمت آزما کر ہم بھی دیکھیں گے
گھڑی بھر کو تیرے نزدیک آ کر ہم بھی دیکھیں گے
ترے قدموں پہ اپنا سر جھکا کر ہم بھی دیکھیں گے
بہاریں آج پیغام محبت لے کر آئی ہیں
بڑی مدت میں امیدوں کی کلیاں مسکرائی ہیں
غم دل سے ذرا دامن بچا کر ہم بھی دیکھیں گے
اگر دل غم سے خالی ہو تو جینے کا مزا کیا ہے
نہ ہو خون جگر تو اشک پینے کا مزا کیا ہے
محبت میں ذرا آنسو بہا کر ہم بھی دیکھیں گے
محبت کرنے والوں کا ہے بس اتنا ہی افسانہ
تڑپنا چپکے چپکے آہ بھرنا گھٹ کے مر جانا
کسی دن یہ تماشا مسکرا کر ہم بھی دیکھیں گے
محبت ہم نے مانا زندگی برباد کرتی ہے
یہ کیا کم ہے کہ مر جانے پہ دنیا یاد کرتی ہے
کسی کے عشق میں دنیا لٹا کر ہم بھی دیکھیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.