شرما کے یہ کیوں سب پردہ_نشیں آنچل کو سنوارا کرتے ہیں
شرما کے یہ کیوں سب پردہ نشیں آنچل کو سنوارا کرتے ہیں
کچھ ایسی نظر والے بھی ہیں جو چھپ چھپ کے نظارا کرتے ہیں
بے تاب نگاہوں سے کہہ دو جلووں سے الجھنا ٹھیک نہیں
یہ ناز و ادا کے متوالے بے موت بھی مارا کرتے ہیں
کوئی نہ حسینوں کو پوچھے دنیا میں نہ ہو گر دل والے
یہ حسن کی عزت رکھنے کو ہر ظلم گوارا کرتے ہیں
چھیڑیں نہ محبت کے مارے ان چاند سی صورت والوں کو
یہ شوق نظر کے خنجر بھی سینے میں اتارا کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.