Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

چلیں_گے تیر جب دل پر تو ارمانوں کا کیا ہو_گا

شکیل بدایونی

چلیں_گے تیر جب دل پر تو ارمانوں کا کیا ہو_گا

شکیل بدایونی

MORE BYشکیل بدایونی

    دل کا افسانا سنتے ہیں سنانے والے

    کاش سمجھے نا محبت کو مٹانے والے

    پیار کا نام بھی لیتے ہوئے ڈر لگتا ہے

    تیر کھینچے ہوئے بیٹھے ہیں زمانے والے

    چلیں گے تیر جب دل پر تو ارمانوں کا کیا ہو گا

    لوٹے گا گھر تو پھر اس گھر کے مہمانوں کا کیا ہو گا

    سنا ہے عشق میں آتے ہیں دن آہوں کے نالوں کے

    ابھی تک تو سلامت ہیں گریباں عشق والوں کے

    اگر فصل بہار آئی تو دیوانوں کا کیا ہو گا

    اٹھا ہیں شور ماتم شمع تیرہ جاں نثاروں میں

    ابھی تو دل ہی جلتے ہیں محبت کے شراروں میں

    کسی نے پر جلا ڈالے تو پروانوں کا کیا ہو گا

    ادھورے ہیں ابھی پورے نہیں قصے محبت کے

    ابھی تو دل میں پوشیدہ ہے افسانے قیامت کے

    حقیقت ہو گئی ظاہر تو افسانوں کا کیا ہو گا

    سنا ہے جام الفت میں بلا کا جوش ہیں ساقی

    ابھی تو دل ہیں قابو میں ابھی تو ہوش ہیں باقی

    اگر پی کر بہک اٹھے تو مستانوں کا کیا ہو گا

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    لتا منگیشکر

    لتا منگیشکر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے