آ کے میرے گھر سے جب وہ محفل آرا پھر گیا
آ کے میرے گھر سے جب وہ محفل آرا پھر گیا
اس کے پھرنے سے میرے سینے پہ آرا پھر گیا
جب نظر اس کی پڑی ہم آسماں سے گر پڑے
اس کے پھرتے ہی جہاں یہ ہم سے سارا پھر گیا
جانتا ہوں میں کہ مجھ سے ہو گیا ہے کچھ گناہ
دل ربا یا بے دلوں سے دل تمہارا پھر گیا
ہم تو عاشق ہیں تیرے سورج پہ جوں سورج مکھی
ہو جدھر تو بس ادھر ہی منہ ہمارا پھر گیا
کوچۂ مہ رو کی اس کو کوئی راہ ملتی نہیں
گردش گردوں سے جس کا ہو ستارا پھر گیا
گھر میں کیا اور بر کیا دل دار بن لذت نہیں
اس کے دل کو چین کیا جس کا دل آرا پھر گیا
عارفاؔ میں خواب غفلت میں رہا جب بے خبر
جاگ کر میں نے سنا دلبر پیارا پھر گیا
- کتاب : دیوان عارفؔ (Pg. 18)
- Author : کشن سنگھ عارفؔ
- مطبع : چشمۂ نور پریس، امرتسر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.