آ کہ ہستی بے لب و بے گوش ہے تیرے بغیر
آ کہ ہستی بے لب و بے گوش ہے تیرے بغیر
کائنات اک محشر خاموش ہے تیرے بغیر
تو نہیں تو رات ہے محروم سوز زندگی
شام ہی سے چاندنی روپوش ہے تیرے بغیر
اے کہ تیرے حسن میں رقصاں ہیں لاکھوں میکدے
تشنۂ بادہ لب مے نوش ہے تیرے بغیر
آ کہ پھر دل میں نہیں اٹھتی کوئی موج نشاط
سرد پانی بادۂ سرجوش ہے تیرے بغیر
نیند آ آ کر اچٹ جاتی ہے تیری یاد میں
تار بستر نشتر آغوش ہے تیرے بغیر
جلوۂ ہر روز جو ہر صبح کی قسمت میں تھا
اب وہ اک دھندلا سا خواب دوش ہے تیرے بغیر
زندگی تجھ سے عبارت تھی مگر جب تو نہیں
زندگی کا اپنی کس کو ہوش ہے تیرے بغیر
زحمت تکیہ ترے زانو کو دیتا ہے خیال
سر بہ ہر پہلو وبال دوش ہے تیرے بغیر
بیٹھ کر بوندوں میں کس کے ساتھ دیکھوں گا بہار
ابر کی آمد وداع ہوش ہے تیرے بغیر
آ کہ موضوع غزل کو ڈھونڈھتی ہے ہر نگاہ
نغمۂ مطرب بلائے گوش ہے تیرے بغیر
کیا خبر سیمابؔ کب گھبرا کے دے دے اپنی جان
ضبط گو اب تک تحمل کوش ہے تیرے بغیر
- کتاب : کلیم عجم (Pg. 217)
- Author : سیماب اکبرآبادی
- مطبع : رفاہ عام پریس، آگرہ (یوپی) (1935)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.