ہلاکِ آرزو محروم دیدِ فصل گلشن تھا
ہلاکِ آرزو محروم دیدِ فصل گلشن تھا
مرا مدفن نہ تھا دنیا کے ارمانوں کا مدفن تھا
میرے افسانۂ الفت کا ہے آغاز اس دن سے
نگاہِ دہر میں جب نامکمل حسنِ گلشن تھا
یہاں پر موت آئی تو وہاں پر فصل گل آئی
مرا انجام افسانہ بھی کیا آغاز گلشن تھا
نہ پوچھو بزم جاناں کی تجلیات کا عالم
کہ ہر منظر جہاں جلوہ طرازِ برق ایمن تھا
قفس میں آکے ایک کونہ تو جن کو مل گیا اے شمسؔ
چمن میں جب میں رہتا تھا تو محتاج نشیمن تھا
- کتاب : ماہنامہ مشورہ، آگرہ (Pg. 497)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.