Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

آگے جو بڑھا آقا تو بڑھتا ہی گیا ہے

حامدؔ وارثی گجراتی

آگے جو بڑھا آقا تو بڑھتا ہی گیا ہے

حامدؔ وارثی گجراتی

MORE BYحامدؔ وارثی گجراتی

    آگے جو بڑھا آقا تو بڑھتا ہی گیا ہے

    قدموں کے تلے حبذا آج عرش علیٰ ہے

    اعزاز تجھے اول و آخر کا ملا ہے

    ہیئت بھی جدا تری ہے خلقت بھی جدا ہے

    کوئی بھی تو یہ کہہ نہیں سکتا کہ تو کیا ہے

    آگاہ تری اصل سے یا تو یا خدا ہے

    سب کچھ ترا جو بھی یہاں ترے سوا ہے

    خلقت بھی تری خالق اکبر بھی ترا ہے

    ہر فوق کو ہے فوق ترے فوق سے حاصل

    ہر ایک عطا تری عطا ہی کی عطا ہے

    حامدؔ رہے آباد سدا شہر نبیؐ کا

    جنت سے بھی مرغوب مدینے کی فضا ہے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 166)
    • مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے