مل گیا ہے ترا در مجھے
مل گیا ہے ترا در مجھے
فکرِ عقبیٰ ہو کیوں کر مجھے
میرے رحمت ترا شکریہ
جو دیا ایسا گوہر مجھے
پوچھے ان سے یہ کوئی ذرا
کیا سمجھتے ہیں آخر مجھے
جب سے عاشق ہوا آپ کا
خوب لگتے ہیں پتھر مجھے
ساتھ تیرے بتائے وہ لمحے
یاد آتے ہیں اکثر مجھے
یاد کرتے ہیں منصور کو
شہر کے قاضی پڑھ کر مجھے
کفر و ایمان اپنی جگہ
دیجیے آپ ساغر مجھے
سچ اگر بولتا ہوں تو پھر
لوگ کہتے ہیں کافر مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.