آپ کے آنے سے اس گلشن کو زیبائی ملی
آپ کے آنے سے اس گلشن کو زیبائی ملی
آپ کے جلوں سے ان پھولوں کو رعنائی ملی
آپ کے صدقے ملی دنیا کو ساری نعمتیں
آپ سے سارے جہاں کو جلوہ آرائی ملی
آپ نے ہم کو غلاموں میں کیا جب سے شمار
اس توسط سے جہاں بھر میں پذیرائی ملی
میں بھلا کیا کیا گناؤں اُن سے کیا کیا ہے ملا
علم و حکمت بھی ملا اور فہم و دانائی ملی
بادشاہوں کے تو یہ وہم و گماں تک میں نہیں
آپ کے در سے جو عامرؔ کو یہ دارائی ملی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.