Font by Mehr Nastaliq Web

آنکھ ان کی پھر آلودہ نم دیکھ رہا ہوں

حامد وارثی گجراتی

آنکھ ان کی پھر آلودہ نم دیکھ رہا ہوں

حامد وارثی گجراتی

MORE BYحامد وارثی گجراتی

    آنکھ ان کی پھر آلودہ نم دیکھ رہا ہوں

    خود پر انہیں مائل بہ کرم دیکھ رہا ہوں

    اے جذب محبت تیرے مقدور پہ قرباں

    کونین تیرے سامنے خم دیکھ رہا ہوں

    عنوان ترا ذکر ترا لفظ ترے ہیں

    میں ہاتھ میں صرف اپنے قلم دیکھ رہا ہوں

    پڑھ لیتا ہوں ہر امر مقدر کو میں دل پر

    جیسے کہ سوئے لوح و قلم دیکھ رہا ہوں

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 165)
    • مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے