مجھے نہ چھیڑ اے نسیم تازہ کہ محو روئے جمال ہوں میں
مجھے نہ چھیڑ اے نسیم تازہ کہ محو روئے جمال ہوں میں
قتیل حسن چمن نہیں ہوں اسیر دام خیال ہوں میں
مجھی میں مضمر ہے سوز الفت نہاں مجھی میں ہے حسن فطرت
مجھے مٹائے گا کیا زمانہ کہ مظہر لا زوال ہوں میں
نہ جانے کس کی تلاش مجھ کو اڑا کے لائی ہے سوئے ہستی
جنوں میں گردش بگولا ہوں میں تڑپ میں برق کمال ہوں میں
مری حقیقت نہ پوچھ ناصح اشارہ کافی ہے صرف اتنا
پڑے ہے جس کا یہ پرتو رخ اسی کا عکس جمال ہوں میں
مرا جنون وفا مسلسل مری حدیث الم مکمل
امین روز ازل ہوں عاقلؔ غریق شوق وصال ہوں میں
- کتاب : کلام عاقل و سودائی (Pg. 82)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.