محبت میں محبت کی قسم ایسا بھی ہوتا ہے
محبت میں محبت کی قسم ایسا بھی ہوتا ہے
کہ دل روتا ہے اور ہنستے ہیں ہم ایسا بھی ہوتا ہے
نظر آتی ہے جس کی روشنی میں اک نئی منزل
خدا رکھے ترا نقش قدم ایسا بھی ہوتا ہے
محبت میں کبھی چشم کرم بھی بار ہوتی ہے
گلوں پر اشک شبنم کی قسم ایسا بھی ہوتا ہے
زبان عشق بن جاتی ہے اکثر بے زبانی بھی
نگاہوں سے برس پڑتا ہے غم ایسا بھی ہوتا ہے
ہجوم غم میں بھی عارفؔ خوشی محسوس کرتا ہوں
خوشی سے بھی الجھ جاتا ہے دم ایسا بھی ہوتا ہے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش حصہ دوئم (Pg. 213)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.