مجھے محرومیوں کا غم نہیں ہے
مجھے محرومیوں کا غم نہیں ہے
یہ توفیق طلب بھی کم نہیں ہے
محبت نام ہے غم پیشگی کا
ہوس اس راز کی محرم نہیں ہے
خموشی بھی ہے اک طرز تکلم
نظر کی گفتگو مبہم نہیں ہے
میں روتا ہوں جنوں کی بے کسی پر
وداع ہوش کا ماتم نہیں ہے
بجز اک عالم حسن تحیر
نظر میں اب کوئی عالم نہیں ہے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش حصہ دوئم (Pg. 214)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.