عشق کی راہ میں جو آتے ہیں
عشق کی راہ میں جو آتے ہیں
جور کیا کیا نہیں اٹھاتے ہیں
خون دل ہائے اپنا کھاتے ہیں
نہیں جیتے ہیں مر ہی جاتے ہیں
یہاں تو جی سے دعا نکلتی ہے
گالیاں جب ہمیں سناتے ہیں
میری شاید دعا ہوئی مقبول
گالیاں سن کے مسکراتے ہیں
ہم سے کاہے کو ہنس کے بولیں گے
بات پیچھے ہمیں رلاتے ہیں
اس کے آنے کے شوق میں عارف
ہائے میرے تو جی ہی جاتے ہیں
- کتاب : Al-Mujeeb, Phulwari Sharif (Pg. 53)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.