پھر نہ پاؤ گے محبت کا مزا میرے بعد
پھر نہ پاؤ گے محبت کا مزا میرے بعد
ہائے اٹھ جائے گی دنیا سے وفا میرے بعد
سن سکو گے نہ کبھی آہ و بکا میرے بعد
ڈوب جائے گا یہ سیلاب میرے بعد
پاؤں رکھے گا سر خار نہ وحشی کوئی
خاک چاٹے گی بیاباں کی ہوا میرے بعد
پھر نہ آئے گی کسی دل پہ قیامت ایسی
موت کی گود میں سوئے گی فنا میرے بعد
کون سینچے گا اسے خون جگر سے اپنے
رنگ کیا دے گی بھلا برگ حنا میرے بعد
ہمہ تن گوش بنا کون یہاں بیٹھے گا
کس کو پیغام سنائے گی صبا میرے بعد
کون وحشت میں نکل جائے گا صحرا صحرا
تھک کے دم توڑ نہ دیں آبلہ پا میرے بعد
نوک ہر خار پہ تڑپے گا نہ وحشی کوئی
خون دل روئے گی صحرا کی فضا میرے بعد
غم نہ ہوگا نہ الم ہوگا نہ انداز ستم
آئے گی ہائے محبت کی صدا میرے بعد
بعد مرنے کے وہ کرتے ہیں تمنا میری
کر رہے ہیں وہ جینے کی دعا میرے بعد
چند آنسو وہ بہائیں گے یقیناً عارفؔ
مل ہی جائے گا وفاؤں کا صلا میرے بعد
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 201)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.