Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تیرے تو ڈھنگ ہیں یہی اپنا بنا کے چھوڑ دے

آرزو لکھنوی

تیرے تو ڈھنگ ہیں یہی اپنا بنا کے چھوڑ دے

آرزو لکھنوی

MORE BYآرزو لکھنوی

    تیرے تو ڈھنگ ہیں یہی اپنا بنا کے چھوڑ دے

    وہ بھی بڑا ہے باؤلا تجھ کو جو پا کے چھوڑ دے

    آپ لگی میں جو پھنکے کھیل یہ اس کے جی کے ساتھ

    جلتا ہوا کنول کوئی جیسے اٹھا کے چھوڑ دے

    بیڑا ہو پار کیا بھلا باندھا ہے اس سے آسرا

    کھول کے ناؤ لے چلے دھارے پہ لا کے چھوڑ دے

    تیرے لیے تو کچھ نہیں میرے لیے بہت ہے یہ

    ہاتھ سے ہاتھ تھام لے اپنا بنا کے چھوڑ دے

    اس نے لبھا کے آرزوؔ بدلی ہے مجھ سے آنکھ یوں

    جیسے کوئی چھڑک کے تیل آگ لگا کے چھوڑ دے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے