Font by Mehr Nastaliq Web

ترے بن کسی کی ضرورت نہیں ہے

آس رہبر کلکتوی

ترے بن کسی کی ضرورت نہیں ہے

آس رہبر کلکتوی

MORE BYآس رہبر کلکتوی

    ترے بن کسی کی ضرورت نہیں ہے

    ترے بعد جینے کی چاہت نہیں ہے

    مکر جاؤں میں تیری چاہت سے اک دن

    مری جاں مری ایسی فطرت نہیں ہے

    یہی ہے مرے عشق کی انتہا سن

    مجھے تیری یادوں سے فرصت نہیں ہے

    مجھے چھوڑ کر تو کرے دوسرا عشق

    صنم تجھ کو اس کی اجازت نہیں ہے

    یہ الفت ہے میری جو روٹھا ہوں تجھ سے

    مجھے اے صنم تجھ سے نفرت نہیں ہے

    کہا کیسے تو نے تجھے چھوڑ دوں میں؟

    محبت ہے تجھ سے ، عداوت نہیں ہے

    دیا دردِ دل اور خوشی چھین لی ہے

    مجھے پھر بھی تجھ سے شکایت نہیں ہے

    مرا دل ہے بے چین ہروقت رہبرؔ

    مری زندگانی میں راحت نہیں ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے