Font by Mehr Nastaliq Web

ہو کر وہ میرے سنگ نہ پھر بھی مرا ہوا

آس رہبر کلکتوی

ہو کر وہ میرے سنگ نہ پھر بھی مرا ہوا

آس رہبر کلکتوی

MORE BYآس رہبر کلکتوی

    ہو کر وہ میرے سنگ نہ پھر بھی مرا ہوا

    بس عاشقی میں ہونا تھا جو بھی ہوا ہوا

    کیا کیا تجھے بتاؤں بھلا زندگی کا حال

    ارمان میرے قلب کا ہر اک فنا ہوا

    مت بن وکیل پیار کا مت دے کوئی دلیل

    باتوں سے تیری زخم محبت ہرا ہوا

    دشمن کا کیا بتاؤں کہ بھائی کا ہے یہ حال

    اچھا بھی کچھ کہو تو وہ الٹا خفا ہوا

    خاموش گر رہوں تو میں مغرور ہو گیا

    بے باک کچھ کہوں تو نہایت برا ہوا

    جو قلب کا سکوں ہے مری زیست میں ابھی

    رہبرؔ بھی اس کے دل میں کبھی تھا بسا ہوا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے