عاشق ہے گلعذار کس کا
عاشق ہے گلعذار کس کا
دل اس کا ہے داغ دار کس کا
ہر گل میں یہ سب بہار کس کی
ہے سنگ میں یہ شرار کس کا
نسبت تو ہے بس اسی سے سب کو
گل اس کے ہوئے تو خار کس کا
عزت ہے مری تو بس یہی ہے
وہ پوچھیں کہ تو ہے خوار کس کا
روکے اسے عشق و عاشقی سے
ہے دل پر یہ اختیار کس کا
یہ حال کھلا نہ کچھ بھی عرفاںؔ
ہے تجھ کو یہ انتظار کس کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.