Font by Mehr Nastaliq Web

یا تو اے دل ان ستم گاروں کا تو آزار کھینچ

عبدالباسط مونگیری

یا تو اے دل ان ستم گاروں کا تو آزار کھینچ

عبدالباسط مونگیری

MORE BYعبدالباسط مونگیری

    یا تو اے دل ان ستم گاروں کا تو آزار کھینچ

    یا محبت سے انہوں کی ہاتھ تو اک بار کھینچ

    میرے یوسف کا زلیخا بھی تماشا دیکھ لے

    جذب دل اس کو کسی دن برسرِ بازار کھینچ

    منتظر شوق شہادت کا کھڑا ہوں دیر سے

    سوچنا بے کار ہے قاتل کہیں تلوار کھینچ

    سرد ہوتا ہے کلیجہ اس میسحا کا میرے

    اس قدر آہیں نہ ہر دم اے دل بیمار کھینچ

    دل جگر دونوں نہ جل جائیں کہیں یہ خوف ہے

    دیکھ او باسطؔ نہ اتنی آہ آتش بار کھینچ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے