فراقِ یار میں رہتا ہوں میں نم دیدہ نم دیدہ
فراقِ یار میں رہتا ہوں میں نم دیدہ نم دیدہ
کبھی گھبرا کے رو دیتا ہوں میں پوشیدہ پوشیدہ
وہ منظر ہی عجب ہوگا جنونِ شوق کا میرے
چلوں گا جب میں نقشِ پا پہ رقصیدہ رقصیدہ
عجب جاں سوز منظر دیکھتا ہوں بزم جاناں میں
کوئی ترسیدہ ترسیدہ کوئی لرزیدہ لرزیدہ
تصدق جس کی مرضی پہ کیا ہے دین وایماں بھی
مگر پھر بھی نظر آتے ہیں وہ رنجیدہ رنجیدہ
اسی انداز سے لوٹا ہے بس صبر وسکوں میرا
میری جانب تمہارا دیکھنا دُزدیدہ دُزدیدہ
بھلا کیا تم تبسمؔ سے سنوگے داستاں میری
کسی کے ظلم پیہم سے ہے دل شوریدہ شوریدہ
- کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام (Pg. 121)
- Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
- مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ (2018)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.