Font by Mehr Nastaliq Web

کاش اتفاق سے کبھی لب تو ہلائے دوست

عبدالحمید عدم

کاش اتفاق سے کبھی لب تو ہلائے دوست

عبدالحمید عدم

MORE BYعبدالحمید عدم

    کاش اتفاق سے کبھی لب تو ہلائے دوست

    دل بھی براے دوست ہے جاں بھی براے دوست

    دل میں عجب سکون سا ہوتا ہے موجزن

    آتی ہے گاہ گاہ کہیں سے صدائے دوست

    اب انتخاب ہو بھی تو کیا انتخاب ہو

    دوزخ ادائے دوست ہے جنت رضائے دوست

    یارو شباب موسم گل اور یہ بے حسی

    لاؤ ذرا سی گرمی رنگ قبائے دوست

    ہم کہہ رہے ہیں روٹھا ہوا یار ہی ملے

    ہم بے ادب نہیں کہ کہیں مسکرائے دوست

    ساغر عدمؔ اٹھاؤں کہ پہلے وضو کریں

    یہ بھی رضائے دوست ہے وہ بھی رضائے دوست

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے