Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہے کیسی رشک فردوس بریں یہ بزم لا ثانی

عبدالکریم مضطر

ہے کیسی رشک فردوس بریں یہ بزم لا ثانی

عبدالکریم مضطر

MORE BYعبدالکریم مضطر

    ہے کیسی رشک فردوس بریں یہ بزم لا ثانی

    کہ جس پر کر رہی ہے رحمت حق گوہر افشانی

    رسولوں میں محمدؐ مصطفیٰؐ بے مثل و یکتا ہیں

    خدا یکتا ہے جب پھر کیوں نہ ہو محبوب لا فانی

    منور ہے یہ ساری بزم انوار الٰہی سے

    شریک بزم اقدس ہو کے کر لو قلب نورانی

    مسیحا سے مریض غم کا چارہ غیر ممکن ہے

    مرے تو درد پنہاں کی کریں گے آپ دربانی

    خدا ہے ناخدا محبوب کی امت کے بیڑے کا

    وہ خود کرتا ہے اس امت کے بیڑے کی نگہبانی

    جو اس در پر جھکا آکر ملا اس کو خدا مضطرؔ

    ہے اس در کی گدائی بہتر از تخت سلیمانی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے