Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نہیں ہے ختم رشتہ عشق کا شیخ وبرہمن پر

شفق بدایونی

نہیں ہے ختم رشتہ عشق کا شیخ وبرہمن پر

شفق بدایونی

MORE BYشفق بدایونی

    نہیں ہے ختم رشتہ عشق کا شیخ وبرہمن پر

    نشانِ طوقِ الفت دیکھئے قمری کی گردن پر

    ہم اشک خوں سے گلکاری کریں گے جیب و دامن پر

    بہاریں بھی تصدق ہوں گی اس زنجیرِ آہن پر

    میری ہستی جہانِ بے بقا میں کیا ہے یوں سمجھو

    کہ جیسے ایک داغِ بدنما دنیا کے دامن پر

    شبِ وعدہ وہ سلجھاتے رہے زلفِ پریشاں کو

    ہوا انجام ساری رات کا اس ایک الجھن پر

    میں آئینہ نہیں ہوں ظاہر وباطن میں یکساں ہوں

    چھپے دل میں بھی ہیں وہ چاک جو ظاہر ہیں دامن پر

    عجب ہیں لذتِ دیدار یہ نیرنگیاں تیری

    گرادیں بجلیاں ذوقِ طلب نے دشتِ ایمن پر

    شفقؔ پہلو میں دل میرا نہ اب پھولے سمائے گا

    چڑھانے پھول وہ جان وفا آیا ہے مدفن پر

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلداٹھارہویں (Pg. 184)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے