محیطِ عشق میں ڈوبا ہوا اب دل نظر آیا
محیطِ عشق میں ڈوبا ہوا اب دل نظر آیا
ہوئی لو پارکشتی عمر کی ساحل نظر آیا
وہ دیکھو دیدۂ گریاں میں خون دل نظر آیا
مبارک ہو شفقؔ اب عشق کا حاصل نظر آیا
محبت میں فنا ہونا حیاتِ جاودانی ہے
کہ جس گرداب کو دیکھا وہی ساحل نظر آیا
بنا دی کائناتِ دہر تم نے عشق کی دنیا
کہ جس ذرہ کو دیکھا مسکراکر دل نظر آیا
نمایاں داغ بھی ہیں اے شفقؔ اور روشنی بھی ہے
یہ میں نے دل کو دیکھا یا مہ کامل نظر آیا
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلداٹھارہویں (Pg. 184)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.