دم آخر زباں پر نام تیرا ہو تو اچھا ہو
دم آخر زباں پر نام تیرا ہو تو اچھا ہو
مری تقدیر میں یارب مدینہ ہو تو اچھا ہو
یہی یارب عطائے دین و دنیا ہو تو اچھا ہو
وہاں جنت یہاں جنت کا روضہ ہو تو اچھا ہو
عجب لذت خلش میں تیری اے خارِ محبت ہے
یہ کانٹا دم بدم دل میں کھٹکتا ہو تو اچھا ہو
کریں فرد ِعمل پر ناز محشر میں عمل والے
ہمارے ہاتھ میں دامن تمہارا ہو تو اچھا ہو
شرفؔ مرگ مدینہ پر تمنا خوب کہہ گزرے
سر اس چوکھٹ ہو اور دم نکلتا ہو تو اچھا ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.