Font by Mehr Nastaliq Web

جہاں میں اپنی تاثیر دعا کا پوچھنا کیا ہے

عبدالرحیم کنج پوری

جہاں میں اپنی تاثیر دعا کا پوچھنا کیا ہے

عبدالرحیم کنج پوری

MORE BYعبدالرحیم کنج پوری

    جہاں میں اپنی تاثیر دعا کا پوچھنا کیا ہے

    اجابت آکے خود کہتے ہیں تیری التجا کیا ہے

    اسی کو علم ہے دار بقا دار فنا کیا ہے

    ازل سے ابتدا جس کی ہے اس کی انتہا کیا ہے

    پھنسایا مجھ کو دام زلف میں اور خود بھی پھنستا ہے

    خدا کے واسطے اے دل بتا تجھ کو ہوا کیا ہے

    فراق یار میں مجھ کو نہ کیوں کر تلخ کا مے ہو

    نہ ہو پہلو میں جب دلبر تو پھر جی کا مزا کیا ہے

    یہی حسرت رہی دل میں کہ مجھ کو دیکھ کر گریاں

    نہ پوچھا آپ نے اک دن کہ تیرا مدعا کیا ہے

    غضب ہے وصل میں کہنا کسی کا یوں شرارت سے

    بتاؤ خیر تو ہے آج دل کا مدعا کیا ہے

    طبیعت اس بت کافر پہ آئی ہے رحیمؔ

    غرور سے اکثر جو کہتا ہے خدا کیا ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے