Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مجھے میری وفاؤں کا فقط اتنا صلہ دینا

عبدالہادی کاوش

مجھے میری وفاؤں کا فقط اتنا صلہ دینا

عبدالہادی کاوش

MORE BYعبدالہادی کاوش

    مجھے میری وفاؤں کا فقط اتنا صلہ دینا

    چلا کر تیر نظروں سے مجھے بسمل بنا دینا

    اجالا مانگنے آیا ہے سورج بھی ترے در پر

    ہٹا کر رخ سے زلفوں کو ذرا مکھڑا دکھا دینا

    پیاسا ہوں تری محفل میں آیا ہوں میں اے ساقی

    مجھے بھی رس بھری آنکھوں سے جام مے پلا دینا

    یہ آداب محبت ہے ترے قدموں پہ سر رکھ دوں

    یہ تیری اک ادا ہے پھیر کر منہ مسکرا دینا

    یہی ایمان ہے اپنا یہی اپنا عمل کاوشؔ

    صنم کے اک اشارے پر ہر اک شے کو لٹا دینا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے