تلون تیرا روز ہم دیکھتے ہیں
تلون تیرا روز ہم دیکھتے ہیں
ستم دیکھتے ہیں کرم دیکھتے ہیں
محبت کی نظروں سے دشمن کو دیکھا
نہ دیکھا یہ تم نے کہ ہم دیکھتے ہیں
مروت ہے پیدا کسی کی نظر میں
یہ تیرا اثر چشمِ نم دیکھتے ہیں
نہ لاتے کبھی لب پہ حرفِ تمنا
تمہاری نگاہ کرم دیکھتے ہیں
تمہیں دیکھ کر شانِ حق ہم نے دیکھی
یہ کیا اور اہلِ حرم دیکھتے ہیں
کہیں دل ہمارا نہ الجھا ہوا ہو
تری زلف کے پیچ و خم دیکھتے ہیں
وہ دیکھا ہے جو کچھ دکھایا خدا نے
ابھی دیکھیں کیا اور ہم دیکھتے ہیں
تمنا بر آئی ہے بیدلؔ ہماری
علم ان کی تیغِ دو دم دیکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.