Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ازل سے ہے سودا تمہارا مجھے

عبداللہ بیدلؔ

ازل سے ہے سودا تمہارا مجھے

عبداللہ بیدلؔ

MORE BYعبداللہ بیدلؔ

    ازل سے ہے سودا تمہارا مجھے

    بنا لو تم اپنا خدا را مجھے

    قیامت کے وعدے نے مارا مجھے

    قیامت ہے وعدہ تمہارا مجھے

    مدینہ بلا لو خدا را مجھے

    یہ دوری نہیں ہے گوارا مجھے

    بتا دیجے تفسیر شمس الضحیٰ کی

    دکھا دیجے حسنِ دل آرا مجھے

    دل و جاں کا صل علیٰ ہے وظیفہ

    ہے نامِ محمد پیارا مجھے

    ہزاروں تمنائیں دل میں بھری ہیں

    غمِ عشق کا ہے سہارا مجھے

    ہوئی میری مقبول گویا تمنا

    ہے چشمِ نبی کا اشارا مجھے

    دل بے وفا سا نہ کر جان محزوں

    ہے لے دے کے تیرا سہارا مجھے

    کبھی حسن بن کر کبھی رعب بن کر

    تمہاری اداؤں نے مارا مجھے

    بنائے دو عالم ہے جس کے سبب سے

    وہ محبوبِ حق ہے پیارا مجھے

    غمِ ہجر میں میرے دم پر بنی ہے

    زیارت ہو اب تو خدا را مجھے

    ہے توصیف میں جس کی نور من اللہ

    دکھا دو وہ حسن دل آرا مجھے

    تمہارے سوا کون والی ہے میرا

    تمہارا ہی ہے اک سہارا مجھے

    نہ کیوں مجھ پہ لطف و کرم ہو خدا کا

    اسی کا پیارا ہے پیارا مجھے

    ہے مداح تیرا وہ خلاق عالم

    ترے وصف کا کب ہے یارا مجھے

    تمہاری محبت میں بیدلؔ ہوا ہوں

    غمِ عشق ہے دل سے پیارا مجھے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے