شوخ نظروں سے جو دیکھا آپ نے
شوخ نظروں سے جو دیکھا آپ نے
کر دیا مجھ کو تماشا آپ نے
درد میرا بن گیا میری دوا
کر دیا یوں مجھ کو اچھا آپ نے
انتظار جلوۂ دیدار تھا
کر دیا وعدے کا ایفا آپ نے
حسن کے انوار سے دل کو کیا
جلوہ زار طور سینا آپ نے
کر کے بیگانہ زمانے سے ہمیں
کر لیا آخر کو اپنا آپ نے
واقعہ دل کا ہے کتنا مختصر
میں نے کھویا اور پایا آپ نے
کیفؔ دل ہی دل میں کرتا تھا فغاں
کر دیا کیوں راز افشا آپ نے
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 235)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.