تجھے ماہ میں ماہ پاروں میں دیکھا
تجھے ماہ میں ماہ پاروں میں دیکھا
گلستاں کی رنگیں بہاروں میں دیکھا
رخ قطب میں مشتری کی جبیں پر
تجھے جگمگاتے ستاروں میں دیکھا
کلی مسکرائی بنی پھول کھل کر
سوا تیرے کس کو بہاروں میں دیکھا
ہزاروں حجابوں کے ہوتے ہوئے بھی
نشاں بے نشاں کا ہزاروں میں دیکھا
جبیں سے چمکتی ہے اقبال مندی
یہ اکثر نشاں ہونہاروں میں دیکھا
عزیزوں میں کم کم ملے گا یقیناً
وہ خاص انس جو کیفؔ یاروں میں دیکھا
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد گیارہویں (Pg. 235)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.